21 جولائی 2014 - 18:04
حزب اللہ نے مزاحمتی گروہوں کی حمایت کا اعلان کیا

حزب اللہ نے غزہ پر صہيوني حکومت کے وحشيانہ حملوں اور اس کے غاصبانہ اقدامات کے مقابلے ميں فلسطيني مزاحمتي گروہوں کي حمايت کا اعلان کيا ہے۔

ابنا: حزب اللہ کے سکريٹري جنرل سيد حسن نصراللہ نے فلسطيني تحريک مزاحمت، حماس کے سياسي شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے ٹيلي فوني گفتگو ميں کہا ہے کہ لبنان کي اسلامي مزاحمتي تحريک، حزب اللہ صيہونيوں کے مقابلےميں فلسطين کے اسلامي مزاحمتي گروہوں کي حمايت کرتي ہے ۔ سيد حسن نصراللہ نے اس ٹيلي فوني گفتگو ميں صيہوني حکومت کے وحشيانہ حملوں کے مقابلے ميں فلسطيني مجاہدين کي غير معمولي استقامت و پا مردي کي تعريف کي ۔

حزب اللہ کے سکريٹري جنرل نے اسي طرح فلسطيني تحريک، جہاد اسلامي کے سکريٹري جنرل رمضان عبداللہ سے بھي ٹيلي فوني گفتگو ميں غزہ ميں فلسطيني مزاحمتي گروہوں کي حزب اللہ کي جانب سے بھر پور حمايت کا اعلان کيا اور کہا کہ حزب اللہ موجودہ صورتحال ميں صہيوني حکومت کے مقاصد کو ناکام بنانے کےلئے فلسطيني گروہوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کو تيار ہے ۔
حزب اللہ کے سکريٹري جنرل نے کہا کہ اگر صيہوني حکومت کے وزيراعظم بنيامين نتنياہو کو غزہ پٹي پر حملے ميں بڑي طاقتوں کي حمايت حاصل ہے تو غزہ کے مظلوم عوا اور جہادي فلسطيني تنظيموں کو، مزاحمتي گروہوں کو بھرپور حمايت حاصل ہے۔

.......

/169